جہلم

جہلم میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں، شہریوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں، انتظامیہ غائب ، شہریوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا،شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر طرح جہلم ضلع بھرمیںبھی کورونا وائرس کا مرض روز بروز تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ، جس کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ تو کر دیا گیا لیکن کہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے جارہے۔

حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز جاری کرتے ہوئے سماجی فاصلوں ، چہروں پر فیس ماسک ، ہینڈ سینٹی ٹائز کا استعمال سمیت دکانوں کو شام 6 بجے بند کرتے ہوئے بازاروں میں سے رش کو کم کرنا جاری کئے گئے لیکن ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے شہری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمدنہیں کرتے نظر نہیں آرہے ۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور شام 6 بجے تک پارکوں کے محدود اوقات کیوجہ سے تفریح گاہوں میں رش میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button