تھانہ للِہ پولیس کے اہلکار نے رشوت کا بازار گرم کر دیا، دوکانداروں کو ڈرا دھمکا کر منتھلی لینے لگا

0

پنڈدادنخان: تھانہ لِلہ پولیس کے آصف نامی اہلکار نے لِلہ میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، دکانداروں کو ڈرا دھمکا کر منتھلی لینے لگا ، دکانداروں سے پچیس سو روپے کے حساب سے رشوت کی وصولی دھڑلے سے جاری ،قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اُڑانے لگے نت نئے طریقے اپنا کر تھانہ لِلہ کی حدود میں بدعنوانیاں عروج ،اہل علاقہ اور تاجر سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لِلہ میں تعینات آصف نامی سب انسپکٹر نے لِلہ میں اندھیر نگری مچا رکھی ہے دکانداروں کو ڈرادھمکا کر منتھلی لینا معمول بن چکا ہے ٹوبہ کے رہائشی نے انصاف کے احصول کے لئے ڈی پی او جہلم کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ لِلہ میں تعینات آصف نامی سب انسپکٹر نے لِلہ میں رشوت اور دھونس دھمکی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز سفید کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر آصف ہماری دکان پر آیا اور کہا کہ تم گیس ری فیلنگ کا کام کرتے ہوئے میرے ساتھ تھانے چلو تھانے جاکر دیگر دکاندروں کو بھی ڈرانے دھمکانے لگ گیا اور 2500روپے فی دکاندار سے وصول کرکے ہم سے اشٹام بھی لکھوا لیا جس میں پیسوں کا کوئی ذکر نہ کیا اور دکاندادروں کو ڈراتا دھمکاتا رہا کہ اگر ہر مہینے پیسے ٹائم پر نہ پہنچے تو تمہارے خلاف مقدمہ دوں گا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ آصف نامی سب انسپکٹر نے ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہے ہم غریب لوگ اپنے بچوں کو پالیں یا پولیس کا پیٹ بھریں ایسے کرپٹ اہلکار کو فوری طور پر معطل کر کہ محکمانہ کاروائی کی جائے۔

عوامی سماجی اور تاجر حلقوں نے آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی ،اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سب انسپکٹر کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.