میٹرک امتحانات؛ راولپنڈی بورڈ کا طلباء کے ساتھ گھناؤنا مذاق، پریکٹیکل امتحانی سنٹرجہلم سے راولپنڈی منتقل

0

جہلم: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی بورڈ کی انتظامیہ غریب طلباء کے ساتھ گھناؤنا مذاق ، بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ، طلباء کے والدین سراپا احتجاج، چیئرمین راولپنڈی بورڈ سے پریکٹیکل امتحانی سنٹر تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جہلم نہم ، دہم جماعت کے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانے کا مقصد اضافی تعلیمی اخراجات کا بوجھ برداشت نہ کرنا ہے جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی انتظامیہ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کے ساتھ ساز باز ہونے کے بعد غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے والدین کو ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت جہلم کے سرکاری سکول کے طلباء کا الیکٹریکل وائرنگ کا پریکٹیکل جہلم کی بجائے راولپنڈی میں منتقل کر دیا ہے جس کیوجہ سے درجنوں طلباء ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ، جبکہ والدین شدید پریشان ہیں۔

طلباء کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر تعلیم ، چیئرمین راولپنڈی بورڈ ،کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بچوں کے الیکٹریکل وائرنگ پریکٹیکل کا امتحانی سنٹرگورنمنٹ ہائی سکول میں ہی مقرر کیا جائے جس سے درجنوں کے قریب بچے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر پریکٹیکل دے سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.