جہلم

پانچ وقت نماز ادا اور ورزش کرنے والے افراد بیماریوں سے مکمل محفوظ رہتے ہیں۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اس میں خیانت نہیں کرنی چاہئیے صحت ہے تو زندگی ہے موٹر سائیکل ، کاریں،گاڑیاں وغیرہ عام ہونے سے شہریوں نے پیدل چلنا ترک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نزدیک سے نزدیک جانے کیلئے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا سہارہ لیا جاتا ہے اور وقت بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنا برائے نام ہی رہ گیا ہے مرغن غذاوں کا استعمال ترک کرنے اور پیدل چلنے کو معمول بنالینے سے جوڑوں سمیت بیشمار بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے مزید کہا کہ 5وقت کی نماز ادا کرنے والے اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے والے افراد ان بیماریوں سے مکمل محفوظ رہتے ہیں شہریوں کو چاہئیے کہ اگر وہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش نہیں کر سکتے تو پنجگانہ نماز کو روز انہ کا معمول بنا لیں تاکہ بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button