جہلم

موٹر وہیکل ایگزامنر سید حیدر رضا نے 2 دن دفتر بیٹھ کرکام شروع کردیا، ڈرائیور خوشی سے نہال

جہلم: موٹروہیکل ایگزامنر دفتر ہفتے میں دودن گاڑیوں کی پاسنگ کے لئے بیٹھنا شروع کردیا، ٹرانسپوٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔

ہفتے میں دودن سومواراورمنگل کو ایم وی سید رضاحیدر صبح دس سے دوبجے تک اپنے آفس لاہور موڑ پر اپنے دفتر میں بیٹھتے ہیں اور خود گاڑی کو چیک کر کے پاس کرتے ہیں، ایسا جہلم میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کوئی ایمانداراور محنتی افیسر جہلم کو میسر آیا ہے۔

سید حیدر رضا ایم وی نے دفتر میں ایجنٹ حضرات کا داخلہ بند کر دیا ہے جس سے رشوت اور گھربیٹھے کھٹارہ گاڑیوں کو پاس کروانے کا راستہ بن ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سید رضا حیدر کو جہلم میں اضافی چارج دیا گیا ہے، جہلم کے ساتھ ساتھ سید حیدر رضا اٹک اور راولپنڈی کے موٹرویکل ایگزایمنر کا بھی چارج ان کے پاس ہے اور سید حیدر رضا کا ان تین اضلاع میں جانفشانی سے کام کر کے بتا دیا ہے، سرکاری افیسر عوام کا خادم ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button