دینہ میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے کیری ڈبہ بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق

0

دینہ: ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،دوران ڈرائیورنگ دل کا دورہ پڑنے سے کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرایا ،کیری ڈبہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتیا ں دینہ کا رہائشی چوہدری لیاقت ولد صوبیدار چوہدری نور حسین جہلم گیا ہوا تھا کہ واپسی پر دینہ آتے ہوئے چک اکا کے مقام پر ڈرائیونگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا۔

کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹرالے سے جا ٹکرایا جس سے چوہدری لیاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.