جہلم فورم ضلع جہلم کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس، عہدیداران سے حلف لیا گیا

0

جہلم (ضیغم عباس) جہلم فورم ضلع جہلم کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عصمت جاوید ملک منعقد ہوا، اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک کا شرف چوہدری رفیق نے حاصل کیا، اجلاس میں جہلم فورم کے عہدیداران و اراکین سمیت مجلس عاملہ اور خواتین ونگ کی عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں صدر خواتین ونگ محترمہ رشیدہ عزیز و دیگر ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف بھی لیا ، جنرل سیکرٹری سید طاہر محمود شاہ ایڈووکیٹ نے منعقدہ پہلے اجلاس کو ایک غیر معموملی اور تاریخی نوعیت کا پہلا اجلاس قرار دیتے ہوئے ممبران فوم کو اغراض و مقاصد ، سابقہ کارکردگی اور آئندہ منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

سینئر نائب صدر فرشاد کیانی نے اجلاس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور فورم کے گذشتہ سال عبوری سیٹ اپ کے دوران اُٹھائے گئے اقدامات اور عملی کاموں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں انگلینڈ سے تشریف لائی بیرسٹر بشریٰ انور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے خطاب میں جہلم فورم کے ممبران کے جذبہ حب الوطنی اور جہلم کے حواسلے سے اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ،جوش و خروش اور خواتین کی شرکت کو بے حد سراہا ، تمام شرکاء نے ایجنڈا کے مطابق اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

حافظ سمیع کھوکھر ایڈووکیٹ نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیے ، صدر جہلم فورم ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے محترمہ بشریٰ انور صاحبہ اور تمام شرکاء کی بھر پور شمولیت پر اُنکا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ جہلم فورم کے ممبران باہمی اتحاد سے مل جل کر ضلع جہلم کی ترقی کے لیے کام کرینگے۔ بعد ازاں شرکاء کی تواضح طعام سے کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.