یوم علی ؑ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں، سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے امن کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ 21 رمضان کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے بتایا ہے کہ 21رمضان المبارک کے حوالے سے پولیس افسران، اہلکاران اور رضا کاران الرٹ رہیں گے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں،سی سی ٹی وی کیمرے اور واک ٹھرو گیٹ بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور چورہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہر بار تمام مکتبہ فکر کے علماء ضلع جہلم میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی سید نذارت علی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی آئی او عثمان سندھو،ڈی ایس پی سٹی محمد فیصل ، سی او ایم سی،صدد انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف ،مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی، قارعمرفارروق کے علاوہ ضلع کے مختلف مکتبہ فکر کے دیگر علماء موجود تھے ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اس ماہ مبارک میں اپنے ملک کی حفاظت اور رمضان کے آخری عشرہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

ڈی سی سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابدنے کہا کہ 21رمضان اور عید الاضحی کے موقع پر ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی جہلم نے محکمہ ہیلتھ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں کو بھی اپنی اپنی ذمداریاں سونپ دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.