میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عدم اعتماد کا سامنا

0

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان (مدثر ملک+ زاہد حیات+ سلیمان شہباز) تحصیل پنڈدادنخان میں سیاسی کھڑاک ، چیئرمین کھیوڑہ اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کرا دی گئی، درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر جہلم کو جمع کروائی گئی، عدم اعتماد کی درخواست ہاؤس کے 25 ممبران میں سے 18 ن لیگی و پی ٹی آئی کونسلروں کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔ ہفتہ کو اجلاس بلا لیا گیا، اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات جہلم کے سامنے رائے شماری کی جائے گی۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین اختیارات سے تجاوز، کرپشن، فرائض سے غفلت ، کھیوڑہ کی ابتر حالت، صفائی کے ناقص کے انتظامات اعتراض شامل ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ 2013ء کی ذیلی شقوں اور قواعد ضوابط اور لوکل گورنمنٹ عدم اعتماد رولز 2018ء کے تحت عدم اعتماد کی کاروائی کی جائے۔ فیصل گلزار عابد ریحان، مرتضی ملک قنبر کونسلرز سمیت درخواست میں موقف

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں 2019 کا پہلا سیاسی کھڑاک سامنے آ گیا، چیئرمین کھیوڑہ اور وائس چیئرمین کے خلاف 18 جنرل کونسلروں نے عدم اعتماد کی درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم کو جمع کروا دی۔

درخواست کی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین کھیوڑہ میونسپل کمیٹی ملک فیصل عباس اور وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے اپنے اختیار سے تجاوز، کرپشن، اقربا پروری، رشوت، کھیوڑہ میں ناقص صفائی انتظامات، مخصوص سیاسی سرگرمیوں، کونسلرز سے امتیازی سلوک، من مانی کی وجہ سے ہاؤس متفقہ طور پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے انکے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ 2013ء کی ذیلی شقوں اور قواعد ضوابط اور لوکل گورنمنٹ عدم اعتماد رولز 2018ء کے تحت عدم اعتماد کی درخواست پر کاروائی کے لئے فوری اجالاس بلوایا جائے۔

چیئرمین و وائس چیئرمین پر عدم اعتماد کے لیے درخواست دینے والے ممبران میں ملک محمد فیصل کونسلر، مرزا گلزار حسین کونسلر، ڈاکٹر عابد صدیق ریحان کونسلر، مہر محمد افضل کونسلر، مہر تصور حسین کونسلر، ملک قمر حسین کونسلر، عابد حسین کونسلر، علی اصغر ملک کونسلر، رفعت لقمان مخصوص نشست، راجہ محمد احسان کونسلر، محمد اشرف سیالوی کونسلر، ناہید اختر مخصوص نشست، غلام شبیر کونسلر، ملک محمد عمران، یوسف ناز اقلیتی کونسلر، نگہت پروین مخصوص نشست، حاجی محمد صدیق کونسلر اور ملک اعجاز حسنین اسلم کونسلر شامل ہے ۔

تحریک عدم اعتماد کی درخواست درخواست پر کاروائی کیلئے اجلاس آئندہ ہفتے 2 فروری کو بلوا لیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات جہلم کے سامنے رائے شماری کی جائے گی۔

کھیوڑہ میونسپل کمیٹی سے شروع ہونے والے سیاسی کھڑاک کہاں پر ختم ہو گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی درخواست پیش کرنے والوں میں مثالی اتحاد پایا جاتا ہے اور ان کو با اثر سیاسی شخصیات کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.