جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونائٹیڈ گروپ کی جیت خوش آئند ہے۔ عمران رزاق ڈار

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونائٹیڈ گروپ کی جیت خوش آئند ہے ،یوئٹیڈ گروپ کے نومنتخب صدر محمد ندیم خان، عمران صادق سینئر نائب صدراورنائب صدر مرزا ناصر اقبال کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔

ان خیالات کااظہار نوجوان کاروباری شخصیت و ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمران رزاق ڈار نے یونائٹیڈ گروپ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن میں یونائٹیڈ گروپ کو چاروں شانے چت کرنے والے خود ڈھیر ہو گئے،تکبر کرنے والے رب کی ذات کو پسند نہیں، یہی وجہ ہے کہ یونائٹیڈ گروپ کی عاجزی کو فتح نصیب ہوئی اور مخالفین کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبرز کے الیکشن میں ہمارے مدمقابل اتحاد گروپ نے خوب پراپیگنڈہ کیا کہ صدر ہمارے گروپ سے ہوگا۔ مگر ان کا یہ خواب خواب ہی رہا اور جہلم چیمبر آف کامرس انڈسٹر ی کے تینوں عہدوں پر ہمارے یونائٹیڈ گروپ کے محمد ندیم خان صدر، عمران صادق سینئر نائب صدراورنائب صدر مرزا ناصر اقبال منتخب ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی طرف سے یونائٹیڈ گروپ کے سینئر راہنماؤں اور تمام ممبرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور آج یہ کامیابی ہمارے گروپ کا مقدر بنی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button