پی ٹی سی ایل کی ہٹ دھرمی، یوسی لہڑی سمیت سوہاوہ کے متعدد علاقوں میں فون و انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی

0

سوہاوہ: ی ٹی سی ایل ملازمین کی ہٹ دھرمی برقرار، یونین کونسل لہڑی سمیت تحصیل سوہاوہ کے متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی فون و انٹرنیٹ سروس تا حال بحال نہ ہو سکی، عملہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود تا حال غائب، عوام پی ٹی سی ایل کے خلاف سراپا احتجاج، محکمہ نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی سمیت متعدد علاقوں میں کئی روزسے فون اور انٹرنیٹ کی سروس خراب ہے ۔پی ٹی سی ایل ملازمین کی ہٹ دھرمی برقرار، یونین کونسل لہڑی سمیت تحصیل سوہاوہ کے متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی فون و انٹرنیٹ سروس تا حال بحال نہ ہو سکی، عوام ہیلپ لائن پر شکایات کر کر کے تھگ گئے لیکن عملہ تا حال غائب۔ کئی روز گزر جانے کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا، جس پر عوام سراپا احتجاج ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اہلیانِ علاقہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل فون و انٹرنیٹ سروس صرف برائے نام رہ گئی ہے، ہرماہ بِل ادا کرنے کے باوجود بھی آئے روز فون و انٹرنیٹ سروس خراب رہتی ہے، عملہ کسی قسم کی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کرتا۔ عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شکایات کا ازالہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.