دینہاہم خبریں

مسلم لیگ ن کے کونسلر شبیر احمد نے ساتھیوں سمیت فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

دینہ: طمہ عجائب میںچوہدری فرخ الطاف کا کھڑاک ،مسلم لیگ (ن) کے کونسلر حاجی شبیر احمدنے ساتھیوں سمیت چوہدری فرخ الطاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، چوہدری فرخ الطاف نے مسلم لیگ (ن) کو ضلع جہلم سے جڑ سے اکھاڑ دیا، آنے والا وقت تحریک انصاف کی فتح کی نوید سُنا رہا ہے ،طمہ عجائب کی عوام نے مکمل طور پر چوہدری فرخ الطاف سابقہ ناظم اور امیدوار برائے ایم این اے NA66کے ساتھ چلنے کا عہد کر لیا۔

واضح رہے کہ گڑھ محل سمیت کھوکھا ، نٹائن ، کھوجکی، موٹا غربی، بودڑاکٹیام ، سمیت بڑا گواہ ،بڑاگراں،اور دیگر علاقہ جات میں چوہدری فرخ الطاف کی دھواں دار انٹری، کثیر تعداد میں لوگوں نے مسلم لیگ(ن) کو خیر آباد کہہ دیا، این اے 66میں چوہدری فرخ الطاف کی دھواں دار کمپین عروج پر ، ضلع بھر سے بہت بڑی تعداد میں عہدیداران اور سپوٹران مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کر کے تحریک انصاف اور لدھڑ خاندان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

دینہ کے نواحی علاقہ طمہ عجائب میں بھی مسلم لیگ (ن) کے سابقہ کونسلر حاجی شبیر اور ان کے سپوٹروں سمیت پورے گاؤں نے چوہدری کامران جٹ اور بزرگ سیاستدان چوہدری اقبال کی سربراہی میں چوہدری فرخ الطاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، چوہدری فرخ الطاف کی سیاسی دھماکے دار کمپین مخالفین کو مہنگے پڑنے لگی، دیکھتے ہی دیکھتے ضلع بھر سے (ن) لیگ کا صفایا ہو گیا،ضلع جہلم تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ۔

چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری فواد کو دیکھتے ہی دیکھتے بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے، اکثریت عوام نے تو دوسری جماعتوں کے خلاف مکمل بائیکاٹ کر ڈالا ، عوامی حلقوں کی رائے میں آنے والے جہلم کے سپہ سالار چوہدری فرخ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button