جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ٹیچرز اور طلباء سمیت 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 2 سکول سیل

جہلم: ضلع جہلم میں ٹیچرز اور طلباء سمیت 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 2 سکول سیل، کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 85 ہو گئی، اموات کی تعداد 10، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 624اور کورونا وائرس سے متاثرہ 537 مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 15 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 73 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے 8 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں، مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محمد وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33190 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 624 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 537 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
سی او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 254 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26066 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 42 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
ڈاکٹر وسیم اقبال نے مزید بتایا کہ اب تک کل 32 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 27 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 5 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button