سرکاری افسران اور ملازمین اپنے رویوں کو درست کریں اور عوام کو ریلیف دے کر ان کی دعائیں لیں، راجہ یاور کمال

0

جہلم: تمام محکموں کے افسران اور ملازمین اپنے رویوں کو درست کریں اور عوام کو ریلیف دے کر ان کی دعائیں لیں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد محکموں کے سربراہان اور ملازمین کا عوام کے ساتھ رویہ پہلے سے کچھ بہتر ہے لیکن ہمیں اس کو درست کر کے عمران خان کے مشن کو پورا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے صوبائی راہنماء و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان نے آج مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل سننے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال دینہ اور سوہاوہ میں ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنا کر ان کی پرائیویٹ پریکٹس کے خواب کو ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ڈاکٹر آپ کو سرکاری اوقات مین چیک نہیں کرتا اور طبی سہولت نہیں دیتا تو آپ مجھے میرے نمبر پر فون کریں انشااللہ آپ کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.