جہلم

محکمہ آبپاشی نے منگلا کمانڈ سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جہلم: محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2020-21کے لئے نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی نے صوبہ بھر کی مختلف نہروں کی تعمیرومرمت،بھل صفائی اور ربیع سیزن 2020-21 کے لئے منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی لوئرجہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال 26دسمبر2020 سے 12 جنوری 2021تک بند رہیں گی۔
اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب نہروں میں بھل صفائی بھی کروائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button