جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی بہترین معاشرے کے قیام کیلئے مثبت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ توصیف بیگ

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی کوشش ہے کہ بہترین معاشرے کے قیام کے لئے مثبت آگہی دی جائے تاکہ ہر کوئی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرے ۔
ان خیالات کا اظہار حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے صدر توصیف بیگ نے جہلم اپڈیٹس سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس شدید سردی میں مدرسہ جامعہ فاطمیہ مہریہ گوجرپور کے بچوں کے پاس سردی سے بچاؤ کے لئے مناسب تحفظ نہیں تھا جس سے بچے بیمار ہو رہے تھے ۔ سوسائٹی نے ان تمام بچوں کو سردی سے بچاو کے لئے سویٹر ‘ جرابیں ‘ بوٹس ‘ اور ٹوپیاں فراہم کیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم صاحب استطاعت ہیں تو آپ سے اپیل ہے کہ اس شدید سردی میں کسی مدرسہ یا سکول کا ایک چکر ضرور لگا لیں شاید اس ایک کوشش سے ہماری آخرت سنور جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button