ڈپٹی کمشنر جہلم نے سکولز و کالجز کے ٹرپس اور ٹورز کیلئے گاڑیوں کے فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دے دیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول و کالجز کے ٹرپس اور ٹورز کے لئے گاڑیوں کے فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے اسٹنٹ کمشنرز، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں غیر معیاری سی این جی کٹ، استعمال کرنے والی تمام عوامی گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے تمام پرائیویٹ اداروں کے ٹرپس و ٹورز کے لیے سی ای او ایجوکیشن، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر حکام کو تحریری ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں منعقدہ ٹورز کے سلسلہ میں گاڑیوں کی مکینیکل اور فیزیکل فٹنس لازم عمل ہے جس سے بچوں و اساتذہ کی جان کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی گاڑی سکول کالج ٹریپ کے استعما ل میں نہیں لائی جائے گی جس کو وہیکل فٹنیس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے ۔ خلاف ورزی کرنے والے پرنسپل/ ہیڈ ماسٹر اور متعلقہ حکم کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

انہوں نے انہیں مزید ہدایت کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب غیر معیاری سی این جی کٹس کے استعمال کو روکنے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو پابند بنائیں اور تمام غیر معیاری سی این جی کٹس والی گاڑیاں اپنی تحویل میں لیکر ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کریں، تاکہ انسانی جانوں کو روڈ حادثوں سے بچایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.