جہلم

عیدالاضحی کے تینوں دن سول ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ 24گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہا۔ ڈاکٹر خالد محمود

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے عید الاضحی کے تینوں دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں ضلع جہلم کی عوام کو کسی بھی قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف نرسز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کر رکھا تھا

ڈاکٹرز اور عملہ24 گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتا رہا اس دوران میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ادویات کے متعلق مریضوں اور انکے لواحقین سے رابطے میں رہے ۔

ایم ایس ڈاکٹرخالد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز کے دوران سول ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ، مرد بوڑھے اوربچوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا لایا گیا،جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی جاتی رہی ، جبکہ ٹریفک حادثات جن میں زیادہ تر موٹر سائیکل حادثات تھے ، درجنوں سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایم ایس نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی طرف سے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی سر انجام دینے پر انہیں شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی اسی طرح سر انجام دیتا رہے گا، اور اس میں مزید بہتری لائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کوتاہی اور غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button