ڈومیلی

اجلاس میں مرزا جمشیدسابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی کی شرکت۔تعاون کی یقین دہانی

ڈومیلی: ڈومیلی کے علاقہ پنیالہ میں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کااہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ فرحت کیانی چیئرمین یوتھ ویلفیئر نے کی۔اس اجلاس میں سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرزا وقاص، چوہدری یاسر، چوہدری عابد حسین، صہیب خالد اور دیگرممبران نے شرکت کی۔بانی یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن محمدرمضان کی مشاورت کے بعد چیئرمین نے نئے عہدیداران کا اعلان کیا۔
چوہدری عابدحسین جنرل سیکرٹری، محمدنبیل حسن میڈیا کوآڈینیٹر اورمہربان حسین فنانس سیکرٹری مقررکئے گئے۔ ہر یونین کونسل میں کمیٹیاں بنائیں جائیں گی، اسکے علاوہ دینہ میں ایک غریب گھرانے کی بچی کی شادی کیلئے انکی مدد کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
چیئرمین فرحت کیانی نے کہاکہ پندرہ تاریخ تک اس غریب فیملی کو جتنی مدد ہوئی وہ پہنچ جائے گی۔ مرزاجمشید کو یوتھ ویلفیئر میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مرزاجمشید نے اجلاس میں کہا جہاں میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔ہمارا مقصد سیاست نہیں اس پسماندہ علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرناہے۔میراشروع سے ہی شوق تھا غریبوں یتیموں اور مستحق افراد کی مددکرناتھا۔آج یوتھ ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے مزید کام کرنے کا موقع مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ ویلفیئر اس پسماندہ علاقے میں بہت کام کررہی ہے۔اللہ پاک اس پوری ٹیم کو اور کامیابیاں عطافرمائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button