جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، خنجر اور چرس برآمد

جہلم:عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 عدد خنجراور260 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے محمدافضال ایس آئی نے دوران گشت ملزم نعمان علی ولد محمد افضل قوم مغل سکنہ پدھری سے ایک ضرب خنجر مع کور چرمی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے مسعود احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم شہزاد احمد ولد حافظ صالح محمد قوم مغل سکنہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے 260گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے ساجد محمود اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور عصمت علی ولد غلا م علی سکنہ پنڈی سید پور تحصیل پنڈدادنخان نے ہائی ایس نمبریRPT/5678میں بدوں اجازت نامہ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 2عدد گیس سلنڈر نصب کرکے ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button