جہلماہم خبریں

ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن

جہلم: ریجنل ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔اس دوران انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیااور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button