جہلم

اٹک تبدیل ہونیوالے پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے محنت کش محمد سفیر کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد

جہلم: اٹک تبدیل ہونے والے پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے محنت کش محمد سفیر کے اعزاز میں یونین دفتر جہلم میں الوادعی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پی ڈبلیو ڈی پنجاب کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ سمیت دیگر عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد نے کی۔

اس موقع پر محنت کشوں نے جہلم سے اٹک تبدیل ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹر محمد سفیر کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے لوہا منوایااور پی ڈبلیو ڈی پنجاب کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے محکمے کا وقار بلند رکھا اور عوامی خدمات کو فروغ دینے کے لئے بھر پور محنت سے کام کیا۔

اس موقع پر اٹک تبدیل ہونے والے محنت کش محمد سفیر نے یونین عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض تن دہی سے سرانجام دینے کی کوشش کی اس دوران انہیں ہمیشہ قائدین کی راہنمائی حاصل رہی جس سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں آسانی رہی۔

انہوں نے کہا کہ یونین عہدیداروں کی راہنمائی ، ساتھی محنت کشوں کی بے پناہ محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔جہلم میں تعیناتی انکے لئے ہمیشہ یادگار رہے گی۔انہوں نے پی ڈبلیو ڈی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button