جہلم

ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کی شرح کم ہوئی ہے، سماجی حلقے

جہلم: ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کی شرح کم ہوئی ہے ، ضلع جہلم کی جی ٹی روڈ کی حدود میں موٹر وے پولیس ہیلمٹ مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھے۔

سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے موٹروے پولیس کی طرف سے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں جرمانے کی سزا کو خوش آئند قرار دیا ہے اور موٹروے پولیس کے اس اقدام کو عوامی مفاد قرار دیا ہے،جی ٹی روڈ پر چند مقامات پر اس سلسلہ میں موٹروے پولیس کے آفیسرایسے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر نہ صرف جرمانہ کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق ہدایات بھی جاری کرتے ہیں۔

عوام نے نہ صرف ٹریفک کے قوانین کی پابندی کا شعور بیدا ر ہو رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کی شرح میں اب کم ہوگئی ہے، ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے جب سے موٹروے پولیس نے ہیلمٹ سے متعلق سختی کی ہے اب موٹرسائیکل کے حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے موٹروے پولیس سے پرزور اپیل کی ہے کہ عوامی مفاد ات کے پیش نظر اس سلسلہ کو مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. قومی المیہ_____پچھلے دنوں ایک برطانوی اخبار میں خبر پڑھی کہ دو غیر یورپی لوگوں نے ایک قانون کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہوا تھا جس کے تحت نیشنل کرائم ایجنسی کو اختیار ہے کہ جو شخص برطانیہ میں اپنی جائیداد کی خریداری کیلئے رقم کے ذرائع نہ بتا سکے تو وہ جائیداد ضبط کی جائیگی۔اوروہ مقدمہ وہ دونوں ہار گئے ہیں۔اب جو بندہ یہ ثابت نہیں کرسکے گا کہ جائیداد کی خریداری کیسے کی گئی وہ ضبط کرلی جائے گی۔خدشہ ہےکہ پاکستانی عوام کا لوٹاہواپیسہ پاکستان واپس نہیں آسکے گا۔یہ آنے والے حکمرانوں اور سیاستدان اور بیوروکریسی کےلئے ایک سبق ہے ۔خدارا اس مملکت خداداد کو لوٹنا بندکردو۔ورنہ یہ ہماری قومی دولت غیروں کے کام آئیگی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button