جہلم

شعبہ صحافت انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے مگر بدقسمتی سے اس کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: شعبہ صحافت انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے مگر بدقسمتی سے اس کا رخ تبدیل کر دیا گیا، میڈیا سے جڑے احباب کا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ مسائل حل ہوں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تکالیف مسائل کی نشاندہی کی جائے تو منفی سوچ رکھنے والے ذاتیات پر اتر آتے ہیں ،میڈیا کی خبروں کو مثبت لیا جائے تو عوامی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ تمام ممبران انسانی خدمت کو اپنا شیوا بنائیں، اہل علاقہ سیاسی سماجی شخصیات اور ان کے پیروکار کارکن مسائل کی نشاندہی پر دھیان دیں تاکہ مسائل کو حل کروایا جا سکے نہ کہ نشاندہی کرنے والے کو ہی تنقید کا نشانہ بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button