جہلماہم خبریں

جہلم میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق

جہلم: تیز رفتاری یا لاپروائی ، جادہ جی ٹی روڈ پر ٹریلر نے 25سالہ نوجوان کو کچل ڈالا، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق، ریسکیو 1122 نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جادہ کے قریب جی ٹی روڈ پر25 سالہ عماد جاوید موٹر سائیکل پر جار ہا تھا کہ ٹریلر کی زد میں آ گیا ٹریلر اس کے جسم کے اوپری حصے سے گزرگیا جس سے نوجوان کے سر اور سینے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کے جسم کے اعضا اکھٹے کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ، مرحوم کا تعلق آزاد کشمیرکے علاقے ہجیرہ سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button