جہلم

محکمہ پولیس کو موسم سرما کے پیش نظر ملازمین کے لئے ملنے والی جیکٹیں تقسیم نہ ہوسکیں

جہلم: گرم دفتروں میں بیٹھے افسران سردی کے احساس کو بھول گئے محکمہ پولیس کو موسم سرما کے پیش نظر ملازمین کے لئے ملنے والی جیکٹیں تقسیم نہ ہوسکیں، ملازمین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تھرتھر انے کے لئے چھوڑ دئیے گئے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے ضلع جہلم کی پولیس کو موسم سرما کے پیش نظر تاحال گرم جیکٹیں فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس کے اہلکار سخت سردی کے موسم میں ناکوں اور گشت کے دوران بغیر جیکٹ جرسی کے ڈیوٹیاں سرانجام دینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکار نزلہ زکام کھانسی اور نمونیا جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم کے 11 تھانوں اور 8 پولیس چوکیوں پر تعینات ملازمین کے لئے پنجاب پولیس کی گرم جیکٹیں مہیا کی جائیں تاکہ سردی کے موسم میں پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button