کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کے پہاڑی ایریا میں مسلح ڈاکو درجنوں گاڑیوں کو لوٹ کر فرار

کھیوڑہ: شہر کے قریب پہاڑی ایریے میں ڈکیتی ڈاکو مسافروں سے نقدی قیمتی موبائل لے اڑے ڈاکو ڈکیتی کے فوری بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس جائے واردات پر دیر سے پہنچی کھیوڑہ شہر اور پہاڑی ایریے میں ڈاکوؤں کا راج کھیوڑہ شہر اور پہاڑی ایریے میں آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں، شہریوں و دیگر مسافروں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا عوام عدم تحفظ کا شکار آر پی اوراولپنڈی ڈی پی او جہلم ڈی پی او چکوال ملکر کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی طے کر کے بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر عوام کو نجات دلائیں۔

تفصیلات کھیوڑہ شہر کے نزدیک پہاڑی ایریے میں تالاب کے پاس تقریبا 6ڈاکو اسلحہ سے لیس تھے ڈاکووں نے ٹرکوں کاروں موٹر سائیکلوں اور مسافر وین کو منگل کی شام تقریبا7:15 بجے روک کر اسلحے کی نوک پر تسلی سے لوٹا اور لوٹ کر فار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے مگر افسوس کہ پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس جلد نہ پہنچ سکی وادی توبر تالاب کے پاس ڈاکوؤں نے اسی جگہ پر ڈکیتی کرنا معمول بنا لیا ہے۔

ڈاکو ؤں نے پنڈدادنخان چکوال راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیوں سمیت ٹرکوں پرائیویٹ کاروں اور درجنوں موٹرسائیکلوں کو پہاڑی چڑھائی پر روک کر لائنوں میں لگانے کے بعد لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا، خواتین کے زیور موبائل فون لگتی اور دیگر ساز و سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین سمیت متعدد مسافروں کو زودکوب بھی کیا ۔ اس واردات سے چند دن پہلے کھیوڑہ شہر میں بڑی بڑی چوری کی وارداتیں ہوئی لیکن تا حال ابھی تک پولیس کوئی ڈاکو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ڈی پی او جہلم کھیوڑہ پولیس کو پہاڑی ایریے میں مسلسل گشت کرنے کا پابند بنائے پولیس ملازمین پہاڑی ایریے میں مخصوص ایریے میں کھڑے رہتے ہیں اور ڈی پی او چکوال بھی چوآسیدن شاہ پولیس کو چوآسیدن شاہ سے کھیوڑہ پہاڑی ایریے میں گشت کرنے کا پابند کریں، پولیس ایک ہی جگہ کھڑی رہتی ہے اور ڈاکو اس وجہ سے فائدہ اٹھا کر مسافروں کو اکثر لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں اس سے قبل بھی اس مقام پر ڈاکوؤں نے بڑی بڑی ڈکیتی کیں اور مسافروں پر فائرنگ بھی کی اور مسافروں کو تھپڑوں سے مارا مگر آج تک پولیس کوئی ڈاکو پکڑ نہ سکی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button