جہلماہم خبریں

جہلم میں رواں سیزن 20 لاکھ پودے لگانے کے ہدف پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان ،ڈسٹرکٹ آٹارنی رانا محمد خالد، ڈی ایف او سدھیر احمد مغل، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ و دیگر افسران نے مل کر سول لائز روڈ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں پودے لگائے ہیں،اس موقع پر 600 کنیر کے پودے لگائے گئے۔

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم2021 کا افتتاح وائے کراس چوک میں پودا لگا کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن 20لاکھ پودے لگانے کے ہدف پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں سے قریب دس لاکھ کا ہدف ابھی تک مکمل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بیج لگانے کے لئے ٹیمیں دن رات کام کار رہی ہیں جبکہ پاک آرمی نے رواں سال ایک لاکھ پودے لگائے۔ اسی طرح مختلف محکماجات نے مل کر پودے لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے شجر کاری کے لئے حکومت دن رات کام کر رہے ہے ، اس کے لئے نجی ادارے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایف او سدھیر مغل نے بتایا ہے کہ ہزاروں پودے مفت تقسیم کیے گئے ، پودے لگانے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم جاری ہے،شہریوں نے ہزاروں نئے درخت لگا کر انکی دیکھ بھال کا ذمہ بھی لیا ہے ۔

اس تقریب میں صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ماحول میں بہتری کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button