جہلم پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا جہلم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0

جہلم: پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ، سکیل اپ گریڈیشن اور پے پروٹیکشن سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے پروفیسرز، لیکچرار، 26 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے، پنجاب پروفیسر زاینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کی کال پرجہلم پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی قیادت میں جہلم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسرز اینڈ لیکچرار پروموشن فارمولہ کو 5 درجاتی بنانے، پے پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن کو بحال کرنے سمیت دیگر مطالبات پورے کئے جائیں۔

پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ 26 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔ جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

احتجاجی مظاہرہ میں پروفیسر اینڈ لیکچررز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،لیکچرارز نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے لگائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.