تحصیل سوہاوہ اور دینہ کے گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ

0

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ و دینہ کے گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ، گندم کی فصل کے لیے ژالہ باری نقصان دہ ہے، کسانوں میں تشویش کی لہر۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر بہتر اثرات مرتب ہوئے تھے مگر پیر کے روز سوہاوہ اور دینہ میں مقامات پر ہونے والی ژالہ باری سے گندم کی فصل کے نقصان کا اندیشہ ہے اور کسانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

سوہاوہ اور دینہ کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جو کہ گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ہے ابھی تک کالی گھٹائیں آسمان پر چھائی ہوئی ہیں اب کسان ژالہ باری کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.