جہلم

وطن سے دورہو کر اپنی مٹی کی محبت دوگنا ہو جاتی ہے۔ چوہدری اسد گوندل، زلفی بٹ

جہلم: وطن سے دورہو کر اپنی مٹی کی محبت دوگنا ہو جاتی ہے دیار غیر میں اپنوں کی کمی اور وطن کے حالات ہمیشہ بے چین رکھتے ہیں اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے ہم برطانیہ میں ہر سال جشن آزادی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

یہ بات ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم چوہدری اسد گوندل آف آئمہ جٹاں اور زلفی بٹ آف ٹاہلیانوالہ نے جشن آزادی کے حوالے سے لند ن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ایسے تہواروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں جس میں وہ اپنے پاکستان بھائیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک کے یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں۔

اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کا ٹا گیا تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button