جہلم

جہلم پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف مہم، 3ملزمان گرفتار ،چرس اور شراب برآمد

جہلم: سید مصطفٰی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 430گرام چرس اور 05 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے مسعود احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم تنویر عباس ولد عبدالمجید سکنہ محلہ مسجدکھجوری تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد عرفان ولد محمد امیر سکنہ محلہ اسلامیہ سکول تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم سے 180گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے فیاض احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمدرحیم ولد محمدنعیم سکنہ تحصیل گجر خان ضلع راولپنڈی حال ڈھوک الف سوہاوہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button