کھیوڑہ سالٹ مائن کی رونقیں مانند پڑ گئی، ٹورازم کو فروغ دیا جائے۔ محمد اسحاق آرائیں، مرزا عامر

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ سالٹ مائن کی رونقیں مانند پڑ گئیں،راستے /پل/گزر گاہیں کھول کر ٹورازم کو فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر محمد اسحاق آرائیں ،مرزا عامر آف دبئی ،سجا دمغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چک نظام وکٹوریہ برج پر موٹر سائیکل سواروں پر پابندی کی وجہ سے سالٹ رینج کھیوڑہ /سر راج کٹاس اور کلر کہار سیاحوں کی تعدادمیں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وکٹوریہ برج دریائے جہلم پر لوگوں کی آمدورفت کا وہ واحد ذریعہ تھا جو ضلع منڈی بہاؤالدین ،ضلع سرگودھا ،ضلع جہلم فاصلہ کم کر کے ملاتاہے ،جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی پابندی کی وجہ سے ہزروں سیاح سیاحت سے محروم ہو جاتے ہیں ۔تینوں اضلاح کی عوام کو سیاحت کے علاوہ تجارتی اور اقتصادی مسائل کا بھی سامنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.