کونسلر راجہ محمد آصف کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، جنرل الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ذرائع

0

سوہاوہ: جنرل کونسلر وسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ محمد آصف نے اگلے چند روز میں مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا!،آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا عزم۔باؤثوق ذرائع

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل کونسلر وسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ محمد آصف نے اگلے چند روز میں مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے! ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ محمد آصف نے عوام کی پرزور خواہش اپنی جنرل کونسلر کی نشست سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ اگلے چندروز میں باضابطہ طور پر کردیں گے۔

راجہ محمد آصف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کے استحصال ومحرومی کے خاتمے کے لئے آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کے حصول کے لئے اپنے رابطوں کو تیز کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاہم اگر ان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ وسیع تر عوامی مفاد میں ہر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے اور اپنی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.