جہلم

جہلم میں پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال، ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے چپ کا روزہ رکھ لیا

جہلم: ٹریفک پولیس کی نا اہلی یا غفلت، شہر اور گردونواح میں پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال، منچلوں کی دیدہ دلیری کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیا ں جاری، ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے چپ کا روزہ رکھ لیا، شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد نہ ہو سکی، جرائم پیشہ افراد کی موجیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں ٹریفک پولیس کی عدم تعیناتی کے باعث سڑکیں جام رہنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مالکان نے پریشر ہارن سمیت گاڑیوں کو خوبصورت بنانے کیلئے شیشوں پرسیاہ رنگ کے پیپر چسپاں کر وا رکھے ہیں جسکی وجہ سے مذکورہ گاڑیوں میں جرائم پیشہ افراد شہر میں بلا خوف و خطر دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹریفک پولیس ضلع جہلم میں اس پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ ٹریفک پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے موٹر سائیکل و کار سوار منچلے سرعام ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button