بڑاگواہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

0

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ اور گردونواح میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بار ش کاسلسلہ جاری ہے،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بڑاگواہ ،تتروٹ ککرالہ،پوٹھی ،پدھری ،مغل آباد ،گتر،ڈومیلی، نگیال بنگیال سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ،بارش کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی،اس ہلکی بارش نے کسانوں کے چہروں پر رونق بخش دی۔

کسانوں کا کہناتھا اللہ کا بہت کرم ہوا،بارش ہوئی ،ہماری دعائیں اللہ نے قبول کی،ہمارا نظام کھیتی باڑی پر چلتا ہے ،اب ہماری فصلوں کو کچھ سہارا ہوگیاہے کہ دوبارہ گندم کی فصل زندگی مل گئی ،ہماری دعا ہے کہ اور بارش ہو،انکے علاوہ بارش کیساتھ ساتھ مچھلی ،چپلی کباب،تکے ،گرم مشروبات اور خشک میوہ جات کی دکانوں پر رش میں اضافہ ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.