موبائل صارف کو جعلی انعامی پیغام ، دس فیصد صارف کو ادا کرنے کی ہدایت، صارف لٹ گیا

0

پڑی درویزہ: موبائل صارف کو جعلی انعامی پیغام ، دس فیصد صارف کو ادا کرنے کی ہدایت ۔ انعامی موبائل نمبر بھی غلط دیا گیا ۔ چیئر مین پی ٹی اے سے کاروائی کا مطالبہ ۔

نواحی علاقہ ڈھیری راجگان چکوال کے رہائشی نجی سیلولر کمپنی کے صارف ذوالفقار محمود ولد شہباز خان نے صحافیوں کو بتایا کہ مورخہ 24مئی 2019ء کو اس کے ذاتی موبائل نمبر پر میسج وصول ہوا کہ’’ بے نظیر پروگرام کی طرف سے موبائل نمبر 030.5094580پر 33,500مبارک ہو 03046548628پر کال کریں ‘‘۔

دیے گئے نمبر پر مذکورہ صارف نے کال کی تو عدنان نامی کمپنی کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میسج بالکل سچ پر مبنی ہے انکا مرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے ہدایت کی موبی کیش کی دکان پر جا کر اس کے ایک سینئر عہدیدار سے موبائل نمبر 03095403239پر رابطہ کیا جائے نیز عدنان نے یہ بات پر کی کہ دوکاندار کو انعام کا ظاہر نہیں کرنا ہے تو ذوالفقار محمود نے اس نمبر پر رابطہ کیا تو محمد علی نامی اہلکار نے فون سنا ۔

اس نے صارف کو ہدایت کی بلکہ پیش کش کی کہ وہ انعام کے لیے دی گئی رقم کا دس فیصد اس کے موبائل نمبر پر ارسال کرے تو باقی رقم ادا کی جائے گی جبکہ جعلی میسج سے متاثر ہونے والے صارف نے ہوشیاری سے مسئلہ کا حل پیش کیا کہ کمپنی دس فیصد انعامی رقم سے تفریق کرکے باقی بذریعہ ایزی لوڈ اسے ارسال کر دے ۔

بعد میں فون بند کر دیا گیا کوئی پیش رفت سامنے نہ آئی ۔ذوالفقار محمود نے یہ بات بطور خاص نوٹ کی کہ دیے گئے میسج میں اس کے موبائل کا کوڈ نمبر ہی پورا نہیں دیا گیا جو جعل سازی کی بنیاد دکھائی دیتا ہے ۔ اس صورت حال کے متعلق ذوالفقار محمود نے چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے جعل ساز وں کے خلاف ٹیلی فون ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے تا کہ سادہ لوح عوام ان جعل سازوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.