پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ گول پور میں ایک اور حوا کی بیٹی مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی

پنڈ دادنخان: نواحی علاقہ گول پور میں حوا کی بیٹی مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزم بااثر، تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان بھلہ مرحوم سابقہ چیئر مین یونین کونسل ٹوبھہ کے بھانجے خلیل احمد نے مبینہ طور پر شام چھ بجے کے قریب خاتون (ش) سکنہ گول پور کے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے زیر دفعہ 376 کے تحت پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
خاتون نے کہا کہ ملزم بااثر ہیں ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور اس کو دھمکیاں دے کر راضی نامہ کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ خاتون نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button