ڈپٹی کمشنر جہلم دفتر سمیت ضلع بھر میں 7 بائیو میٹرک مشینیں نصب

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر دفتر سمیت ضلع بھر میں 7 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جا چکی ہیں، ڈی سی جہلم نے صبح 9 بجے اپنے دفتر میں فنگر پرنٹ لگا کر افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس، اے ڈی سی آر دفتر، دفاتر اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل دفاتر میں محکمہ مال کے افسران نے انگوٹھا لگا کر بائیو میٹرک حاضری لگاتے ہوئے افتتاح کیا، ضلع بھر میں 7 مشینوں کے ذریعے 127 اہلکاران کی حاضری مونیٹر کی جا سکے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن عوام کی سہولت کے پیش نظر ہے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا مقصد افسران اور اہلکاران کی غیر حاضری کی شرح کو کم کرکے عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.