جہلم پریس کلب کے سینئر ممبران کا تعزیتی اجلاس، ملک ظہیر اعوان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت

0

جہلم: پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود منعقد ہوا ، جس میں پنڈدادنخان پریس کلب کے سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سینئر ممبران کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود منعقد ہوا جس میں پنڈدانخان کے سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلاس میں سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان کے بہنوئی کے انتقال پر ملال پر شدید غم کا اظہار کیا گیااور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں چوہدری محمد ریاض گوندل ، بابر راجپوت ، وسیم تبریز ،محمد سعید مغل ، امجد ضیاء مشرف جنجوعہ، مرزا کفیل بیگ، ملک فداحسین ، مرزا طاہر محمود، سید قلب حسنین حیدر، چوہدری محمد مہربان ، اشرف جنجوعہ ، محمد شہباز بٹ، محمد وسیم قریشی ، عبدالغفور بٹ، عمیر احمد راجہ، چوہدری ظفرنور، راجہ جہانزیب خان ، خالق تنویر، عامرشبیر کیانی ، راجہ وقار، مرزا عبدالقدیر بیگ، نجف شہزاد، سید مظہر عباس، غلام عباس شہزاد بٹ،عبدالغفارآزادسمیت دیگر نے سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پرچیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کہا کہ ملک ظہیر اعوان کی دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب شامل ہیں اور اللہ پاک ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.