جہلم

پابندی کے باوجود جہلم میں بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگے

جہلم: پابندی کے باوجود جہلم اندرون شہر بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگے ، حکام خاموش تماشائی ۔شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں پر عائد پابندی کے باوجود میونسپل کمیٹی حکام کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے جہلم شہر کے رہائشی اور گنجان آباد علاقوں میں سلیمان پارس باغ محلہ، قبرستان چوک ، بلال ٹاؤن، گلشن کالونی ، جیل کالونی ، آفیسر کالونی ، قبرستان چوک عباس پورہ ، جادہ مجاہد آباد ، کالا گجراں سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔ بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں اور گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں بھی پھوٹ رہی ہیں جبکہ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہورہا ہے۔

شہریوں کے مطابق باڑوں کے حوالے سے متعدد مرتبہ میونسپل کمیٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے مگر متعلقہ حکام کی معنی خیز خاموشی سے بے شمار سوالات جنم لے رہے ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر کھلی جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button