سوہاوہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہر کے باسی اور راہگیر پریشان

0

تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ، میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ۔ شہر میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ شہری ۔اے سی تحصیل سوہاوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر مقام سوہاو ہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے شہر کے باسی اور راہگیر پریشان ہیں ۔ میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی طرف سے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔

شہری حلقوں کے مطابق شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ سوہاوہ شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ ذوالفقا ر احمد سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.