دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے ماہ فروری کے15 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے ماہ فروری کے15 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو رواں ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات پر اور پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی ایس پی فیصل سلیم کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے رواں ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 عدد 30 بور پسٹل اور 04 عدد روند برآمد کر کے تھانہ دینہ میں درج کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری اور غیر قانونی گاڑیوں میںCNG سلنڈر کٹس کا استعمال کرنے پر ڈرائیو ران کے خلاف 02 مقدمہ کا اندراج کرایا، اسکے علاوہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف 02 مقدمہ کا اندراج کرا کر ان کو پابند سلاسل کیا جبکہ موٹر سائیکل پر غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 مقدمہ درج کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی30 سے زائد امداد بھی فراہم کی جبکہ حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی۔

انچارج چک اکا راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں۔

ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے، عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button