پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے محلہ پرانی تحصیل میں پانی کی مین لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پنڈدادنخان: محلہ پرانی تحصیل میں پانی کی مین لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے مکانوں کی بنیادیں متاثر، اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا،اہل محلہ کے اپنی مدد آپ کے تحت پیچ لگائے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو درخواستیں دی، انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی، ڈی سی جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر کے محلہ پرانی تحصیل میں پانی کی تین انچ موٹی لائن عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کے باعث پائپ لائن سے پانی لیک ہوتا رہتا ہے جوکہ گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس کے باعث متعدد مکانوں کی بنیادیں متاثر ہوچکی ہیں اور اہل محلہ سمیت راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی پیچ لگا رکھے ہیں لیکن پائپ لائن کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ لگائے گئے پیچ بھی کام نہیں آرہے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو درخواستیں دینے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی جہلم وزٹ کر کے صورت حال کا جائزہ لیں اگر پانی کی لائن کو تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button