ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ کا سول ہسپتال کھیوڑہ اور بنیادی مرکز صحت دریالہ جالپ کا اچانک دورہ

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے سول ہسپتال کھیوڑہ اور بنیادی مرکز صحت دریالہ جالپ کا اچانک دورہ کیا ۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں، ہر مریض کا بلڈپریشر، ٹمریچر چیک کیا جائے اور انکی میڈیکل ہسٹری بارے معلومات حاصل کرکے دوائی تجویز کی جائے ، دوا کے استعمال کا طریقہ اور آئندہ چیک اپ کی تاریخ بارے بھی آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی صورتحال پر مزید توجہ دی جائے ، انہوں نے سائلین سے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیے جا رہا ہے اور اس کے بعد ہسپتال کی پرفارمنس میں مزیدبہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.