جلالپورشریف میں سید غلام حیدر علی شاہ کا 2 روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا

0

جلالپورشریف: حضرت پیر سید غلام حیدر علی شاہؒ کا 2روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا، پیر غلام حیر علی شاہ ؒ کے مزار اقدس پر ہزاروں کی تعداد میں اندرون و بیرون ممالک سے مریدین نے شرکت کی۔

ملک کے نامور نعت خواں ،علماء حضرات اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جبکہ دن رات مجالس ہوتی رہیں، علماء حضرات نے اسلام ، مسلمانوں کے حالات زندگی ڈفرائض پر روشنی ڈالی۔

مقامی انتظامیہ ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف ملک ذوالفقار اور اس کے علاوہ ٹریفک انتظامیہ کے علمدارحسین شاہ ،ریسکیو 1122نے بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور سیکورٹی فرائض انجام دیئے۔

عرس مبارک پر آنے والے مریدین کے علاوہ علاقہ کی عوام نے تحفظ اور بہترین سیکورٹی مہیا کر نے پرانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.