ڈومیلی

فارمرڈے؛ محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کی جانب سے ڈومیلی کے علاقہ گجرکٹاریاں میں تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کی جانب سے ڈومیلی کے علاقہ گجرکٹاریاں میں فارمرڈے پر تقریب کا انعقاد، تقریب میں شاہد بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اسکے علاقہ NRSP سوہاوہ کے انچارج ریحانہ کوثربھی شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں گجرکٹاریاں میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے زیراہتمام فارمرڈے کے موقع پر تقریب کاانعقادکیاگیا جس کا آغازتلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیاگیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سیدشاہدبخاری ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ضلع جہلم تھے ان کے علاوہ ریحانہ کوثر انچارج این آر ایس پی سوہاوہ، آنروحیداسسٹنٹ ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروس، عالمگیر علوی سینئرکیمسٹ جہلم، عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ، ملک ربنواز سابق چیئرمین یوسی نگیال، کسان کونسلر چوہدری تصدق حسین اور دیگرمحکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔

اس تقریب میں علاقہ کے مختلف دیہاتوں سے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کرکے اپنی گندم کے حوالے سے شکایات کی اور مشورے لئے، چوہدری خداداد خان نے اس پروگرام کا انعقاد کرایا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیدشاہدبخاری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گندم کی فصل کو زیادہ بنانے کیلئے تھوڑی محنت کرناہوگی، آپ جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے سپرے کرائیں، محکمہ زراعت کے مقامی ملازمین سمیت ہم آپ کی ہروقت مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت پاکستان نے کسانوں کیلئے آسان قرضہ سکیم بھی شروع کی ہے جس سے آپ فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ہم بہت جلد دیگراداروں کیساتھ مل کرپودے بھی تقسیم کریں گے۔

ریحانہ کوثر نے کہاکہ کسانوں کو این آرایس پی آسان اقساط پر قرضے دے رہی ہے تاکہ کسان اپنی کوئی بھی فصل آسانی سے کاشت کرسکے، آپکو سب سے پہلے اپنی زمین رجسٹرڈ کرانی ہوگی اس کے بعد قرضہ ملے گا۔اس پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں شکیل کھٹانہ کے سپرد تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button