جہلماہم خبریں

جہلم میں قربانی کی کھالوں کے اجازت نامے لینے والے رل گئے

جہلم: قربانی کی کھالوں کے اجازت نامے لینے والے رل گئے، ڈی سی دفتر کا عملہ آخری دن تک درخواستوں کو لٹکانے کی پالیسی پر گامزن، گزشتہ رات گیارہ بجے اجازت نامے جاری کئے گئے ، تنظیموں کے نمائندے صبح دس بجے سے دفتر کے باہر خوار ہوتے رہے، دیگر اضلاع میں عید سے کئی روز قبل اجازت نامے جار ی کر دئیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی دفتر کے عملہ نے عوامی معاملات پر غفلت ، پروائی اور سستی کی تما م حد یں پار کر دی ہیں اور قربانی کی کھالوں کے اجازت نامے جاری کرنے کے معاملے پر تنظیموں کے نمائندوں کو انتہائی بری طرح ذیل وخوار کیا گیا۔

عملہ پہلے منگل کے دن کا ٹائم دیتا رہا جس کے بعد بدھ کے دن بار بار وقت تبدیل کرکے تنظیموں کے نمائندوں کو بار بار چکر لگوائے گئے اور ٹال مٹول جاری رہی، جس کے بعد جمعرات صبح 10بجے ٹائم دے دیا گیا جب تنظیموں کے نمائندے جمعرات دس بجے صبح ڈی سی آفس گئے تو کلرکوں نے حسب روایت ایک بجے کا ٹائم دے دیا جس کے بعد تین ، پانچ اور سات بجے کا ٹائم دے کر خوب خوار کیا ، بالاخر رات گیارہ بجے تنظیموں کو اجازت نامے جاری کئے گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی دفتر کا عملہ ہر سال قربانی کی کھالوں کے لئے تنظیموں کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے غیر ضروری التوا کلرکوں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close