عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

دینہ: عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ،ہم اپنے وسائل میں رہ کر پوری ایمانداری سے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں ،عوام سرکاری افسران سے تعاون کرے تاکہ مسائل حل ہو سکیں ،وہ دور ختم ہو چکا ہے کہ دفتر میں صاحب حاضر نہیں ،اب کام ہو گا عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ،دینہ میں 14سینٹری ورکر ہیں اور مزید اضافے کے لئے لوکل گورنمنٹ کو لکھا ہے ،میڈیاء کو اپنا دوست سمجھتا ہوں کہ مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے دینہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں لگائی گئی کھلی کچہری سے عوامی مسائل سننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، نمائندہ سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ اظہار الحق،ڈی او 1122 ڈاکٹر محمد فیصل ، سیکرٹری ڈی آر ٹی صدام حسین، ایس ڈی او بلڈنگ ، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، تحصیل دار دینہ سمیت محکمہ ایکسائز، جنگلات، انہار، بلدیات، ترقیات اور محکمہ مال، اکاونٹ آفس کے سربرہان اورسائلین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں جن میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، اراضی ریکارڈ، زمینی انتقالات اور دیگر متفرق شکایات شامل تھیں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر ہفتہ وار اجلاس بھی جاری ہے جس میں دیگر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ،۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور ہر جمعہ کے روزمختلف تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں ،ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.