جہلم

ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام شاعر و دانشور پروفیسر یوسف حسن کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جہلم: معروف شاعر،دانشور اور نقاد پروفیسر یوسف حسن مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام کالا گجراں جہلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر قمر رضا شہزادؔ نے کی۔نظامت کے فرائض احسان شاکرؔنے انجام دیے۔رحمت اللہ جاوید نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور محمد اشفاق حیدر نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔

قمر رضا شہزدؔ،سید انصرؔ،اقبال احمد قمرؔ،مرزاسکندربیگ،اقبال ناظرؔ،امجد میرؔ،قمر صدیقی،اعجاز روشن،مرزا صفدر بیگ،بشارت اقبال بھٹی اور احسان شاکرؔ نے پروفیسر یوسف حسن کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو اردو ادب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیااور ان کے فن اور شخصیت پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک اعلیٰ پائے کے دانشور ،نقاد اور ترقی پسند تحریک کے سرگرم کارکن تھے۔ان کا بنیادی نظریہ انسانیت تھا اور وہ انسانیت سے محبت کرنے والے تھے۔انھوں نے استحصالی اور آمرانہ قوتوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔ان کا بہت سا کا ابھی شائع ہونا باقی ہے جو اردو ادب اور فلسفہ میں گراں قدراضافہ ثابت ہوگا۔وہ اپنی تخلیقات اورتحریروں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر احباب میں پروفیسر محمود پاشا، سعید میرؔ،سید عرفان عرفیؔ،رحمت اللہ جاویدؔ،سعید بیتابؔ،،امداد حسین،غلام فرید طاہر،محمد اشفاق حیدر،سلیم طاہراورافتخار موتی ہارؔ شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر پروفیسر یوسف حسن مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button